بلاول بھٹو پاکستان کا مقدمہ لڑنے امریکا جارہے ہیں نبیل گبول کا دعویٰ

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کا مقدمہ لڑنے امریکا جارہے ہیں۔ ایک انٹرویومیں نبیل گبول نے کہا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے۔انہوں نے بتایا کہ بلاول کو امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔

چین کے ہوتے ہوئے پاکستان کو سامراجیت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، چینی قونصلر جنرل کا دبنگ خطاب

لاہور (پی این آئی) چینی قونصل جنرل پنگ زنگ وو نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری، اسکی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیساتھ یہاں معاشی ترقی ، توانائی اور انفراسٹرکچر تعمیرچین کی اولین ترجیحات میں ہے۔ کمیونسٹ پارٹی چائنہ نے پہلی صدی کے اہداف خوشحالی ، امن اور ترقی کامیابی سے حاصل کئے ہیں اور اب نئی منازل کی طرف گامزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سامراجیت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے دونوں ملکوں کے عوام میں بھی مضبوط تعلقات کی تحریک شروع ہوچکی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری، اسکی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیساتھ یہاں معاشی ترقی ، توانائی اور انفراسٹرکچر تعمیرچین کی اولین ترجیحات میں ہے۔ کمیونسٹ پارٹی چائنہ نے پہلی صدی کے اہداف خوشحالی ، امن اور ترقی کامیابی سے حاصل کئے ہیں اور اب نئی منازل کی طرف گامزن ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے زیراہتمام کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے قیام کے سو سال اور پاک چین تعلقات کے سفر کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قونصل جنرل چائنہ لاہور پنگ زنگ وو نے مزید کہا کہ 2015ء میں چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان چین کی سٹرٹیجک پارٹنر شپ مضبوط بنیادوں پر پروان چڑھی اور پاک چین دوستی کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ۔کورونا وباء میں بھی پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔اس موقع پر بیجنگ یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اردو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ژانگ جیامی، انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی، صدر یاسر حبیب خان، پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر سلیم مظہر، پروفیسر امجد مگسی، عدنان خان کاکڑ ، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر ، لقمان شیخ نے بھی خطاب کیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close