معروف عالم دین مولانا سید غلام نبی شاہ انتقال کر گئے

اسلام آباد (پی این آئی)ممتاز عالم دین،جمعیت علمائےاسلام ف مانسہرہ کے سرپرست مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مولانا سید غلام نبی شاہ ہزاروں علماء کے استادجبکہ مولانا فضل الرحمان بھی انہیں اپنے بڑے بزرگوں میں شمار کرتے تھے۔نجی ٹی وی کےمطابق گذشتہ سال ان کے صاحبزادے اور نائب مہتمم جامعہ عربیہ سراج العلوم جبوڑی مولانا شاہ عبد العزیز بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ مولانا سید غلام نبی شاہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اسلاف کی نشانی سمجھے جاتے تھے اور دینی حلقوں میں انہیں ممتاز مقام حاصل تھا ۔ملک کے طول و عرض میں ان کے ہزاروں شاگرد دین کی تبلیغ سے وابستہ ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close