وزیر اعظم عمران خان اہلخانہ کے ہمراہ 3 روز کی چھٹیوں پر پر فضا مقام پر چلے گئے

اسلام آباد (پی این آئی ) ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں وزیر اعظم عمران خان اپنے اہلخانہ کے ہمراہ تین روز کی چھٹیوں پر پاکستان کے پر فضا مقام پر منتقل ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چھٹیوں کیلئے پر فضا سیاحتی مقام نتھیا گلی کا انتخاب کیا ، وزیر اعظم کی آمد کے باعث نتھیا گلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا بھی سیاحتی مقام پر موجود ہیں ، وزیر اعظم چھٹیوں کے بعد پیر کے روز گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close