جسٹس امیر بھٹی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا‎

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر پاکستان عارف علوی نے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس امیر بھٹی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی، جسٹس امیر بھٹی 6جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

شاہ محمود قریشی کا بلاول کو سخت جواب

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی تقریر پر انتہائی سخت جواب دیتے ہوئے کہہ دیا کہ بلاول بھٹو نے کہا مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، میں بھی انہیں اچھی طرح جانتاہوں، جب یہ کونے میں کھڑے ہوتے تھے اور جھڑکیاں کھاتے تھے، میں انہیں اور ان کے بابا کو بھی جانتا ہوں، جب یہ چھوٹے سے تھے تب سے جانتا ہوں، بچے کو پرچیاں پڑھا دیتے ہیں اور بچہ آٹو پر چل پڑتا ہے، ابھی بچے کچھ وقت لگے گا‘۔شاہ محمود نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ایک تقریر سے بلاول اتنا پریشان ہوجائیگا، یہ تو طفلِ مکتب لگتا ہے ابھی بہت صبر کرنا ہے، انہوں نے گیلانی کی بات کی، کم از کم انہیں مک مکا کا اپوزیشن لیڈر نہ بنایا ہوتا، گیلانی سرکاری ووٹوں سے اپوزیشن لیڈر بنے ہیں، بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں انہیں اپنی اصلیت نظر آئے گی کہ وہ کتنے پانی میں ہیں‘۔وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج بچہ بہت پریشان ہے، اس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ نہیں کرتا‘۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close