پی پی 38 سیالکوٹ 4،ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف کے امید وار کےحق میں دستبرداری کا فیصلہ‎

اسلام آباد (پی این آئی )اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پرپی پی 38سے پاکستان پیپلز پارٹی نےتحریک انصاف کے امیدوار کے مد مقابل امیدوار کو دستبردار کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر دعویٰ میں کہا ہےکہ چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ پی پی اپنا امیدوار تحریک انصاف کے امیدوار دستبردار کروائے جس کے بعد پیپلز پارٹی نے پی پی 38سے اپنا امیدوار دستبردار کروا دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح اعلان دستبرداری سے یقیناً تحریک انصاف کی حلقے میں پوزیشن مضبوط ہو گی۔ یہ کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دستبرداری اصل میں تحریک انصاف کے حق میں نہیں بلکہ ق لیگ کے حق میں کی کہی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما قیصر بریار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد تحریک انصاف نے احسن سلیم بریار کو ٹکٹ جاری کیا تھا کہ جو کہ ق لیگ کے پنجاب میں سینئر نائب صدر کی حیثیت سے کام کر رہےہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close