حکومت نے بجلی سستی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) بجلی کی قیمت میں 28پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔فیصلے کااطلاق لائف لائن ا ورکے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کے بعد صارفین کوآئندہ ماہ کے بلوں میں 3 ارب 60 کروڑکاریلیف ملے گا، حکام کا کہنا ہے کہ نیپراتفصیلی فیصلہ بعدمیں جاری کرے گا۔دوسری جانب نیپر ا چیئرمین کی جانب سے بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابیوں پر این ٹی ڈی سی پر برہمی کااظہار کیا گیا ہے، چیئرمین نیپر اکا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس لگاتے وقت بجلی کی ترسیل پر توجہ کیوں نہیں دی گئی؟ کیااین ٹی ڈی سی اس وقت سویا ہو اتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں