وزیر اعظم عمران خان ’ناران ‘پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ناران پہنچ گئے جہاں وہ ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم دورہ ناران میں خیبر پختونخوا کےسیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ان منصوبوں میں دریائے کنہار کے کناروں پر شجر کاری، کمیونٹی ریور رینجرز کو موٹر بائیکس کی تقسیم، دریائے کنہار میں ٹرواٹ مچھلی کی افزائش، ساڑھے پانچ لاکھ ماحول دوست بایو ڈیگریڈیبل بیگز کی فراہمی شامل ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم سیاحوں کے لئے ایمرجنسی ریسپانس سروس اور فضلہ جمع کرنے کے لیے مشینری اور سامان کی حوالگی کا بھی آغاز کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close