اسلام آباد کی کسی شاہراہ کا نام احمد شاہ مسعود سے منسوب نہیں کر سکتے سی ڈی اے کا حکومت کو صاف انکار

اسلام آ باد (پی این آئی) سی ڈی اے انتظامیہ نے افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے نام سے اسلام آ باد کی کسی شا ہراہ کو منسوب کرنے سے معذرت کرلی ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق وزات داخلہ نے یہ تجویز سی ڈی اے کو رائے کیلئے بھیجی تھی کہ کیوں نہ وفاقی دا ر الحکومت کی ایک شاہراہ کو احمد شاہ مسعودکے نام سے منسوب کردیا جا ئے لیکن سی ڈی اےنے رائے دی ہے کہ پالیسی کے تحت صرف کسی غیر ملکی سر براہ حکومت کے نام سے ہی شاہراہ کو منسوب کیا جا سکتا ہے۔

مزارات، تفریحی پارک، جم، سوئمنگ پول کھول دیے گئے

کراچی(آئی این پی ) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عوام، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، سندھ حکومت نے مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے کھول دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مزارات، تفریحی پارکس، جمز اور سوئمنگ پولز کھول دیے، شہریوں سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر عملدر آمد کریں۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت ایس او پیز کے ساتھ تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھول چکی ہے، ایس او پیز پر عملدر آمد کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، دنیا بھر میں کرونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ خود کو ویکسی نیٹ کروائیں اور ماسک کا استعمال کر کے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کے مفاد میں فیصلے لیے ہیں، کل این سی او سی اجلاس میں فیصلوں کے مطابق سندھ بھی فیصلے کرے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں