نوازشریف اور شہباز شریف کے کزن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کے کزن صنعتکار میاں طارق شفیع انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق میاں طارق شفیع کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔طارق شفیع کی انتقال کی خبر سُن کر شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ میاں طارق شفیع سینئر لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ کے بہنوئی تھے۔

شہباز گل نےسستےسبزی فروش کو گرفتار کرانے والے مجسٹریٹ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

لاہور(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سستی سبزی فروخت کرنے پر سبزی فروش کو گرفتار کرانے والے مجسٹریٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ سے سستی سبزی فروخت کرنے والے سبزی فروش پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرنے کا واقعہ مضحکہ خیز ہے۔ شہباز گل نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور پنجاب پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور انتظامیہ اس مجسٹریٹ کے خلاف فوری کارروائی کرے۔گزشتہ روز لاہور کی رائیونڈ پولیس نے سستی سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ہے۔ سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش وقاص محمد رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا ۔ جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں