جوہرٹاؤن دھماکہ،گاڑی کھڑی کرنے والاملزم کو راولپنڈی سےگرفتار کر لیا گیا ، تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(پی این آئی )جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گاڑی کھڑی کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی عید گل کے نام سےشناخت ہوئی ہے۔ دہشت گردعید گل کو تفتیش کے لیے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پہلے سے زیرحراست ملزم پیٹرپال ڈیوڈ نے بھی دہشت گرد عید گل کی شناخت کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں استعمال ہونے والی گاڑی پیٹرپال ڈیوڈ نےعیدگل کو دی تھی۔ پیٹرپال ڈیوڈ نے گاڑی دھماکے سے 7روز پہلے گوجرانوالہ سے خریدی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close