وزیراعظم نے خوبصورت مقام پر بننے والے کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر شیئر کردی‎‎

اسلام آباد (پی این آئی )بنی گالہ میں نوجوانوں کیلئے کرکٹ گرائونڈ کی تیاری ، وزیراعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں اور انشاءاللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جاری کی ہیں ۔

13سال سے سندھ میں اندھیراہی اندھیراہے، بڑا الزام عائد کر دیا گیا

اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 13سال سے سندھ میں اندھیراہی اندھیراہے،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کوبات نہیں کرنے دی گئی،3روزقبل جمہوریت کاقتل ہوا،ہم جمہوریت کے قاتلوں کومعاف نہیں کریں گے۔اتوارکو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک بھی اپوزیشن رکن پبلک اکائونٹس کمیٹی کاممبرنہیں،پی اے سی میں اپوزیشن کی نمائندگی نہ ہوناجمہوریت کاقتل ہے،سندھ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی اپوزیشن کی نمائندگی نہیں،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کوبات نہیں کرنے دی گئی، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کوبات نہیں کرنے دی گئی،13سال سے سندھ میں اندھیراہی اندھیراہے، بجٹ اس وزیراعلی نے پیش کیاجس پرکرپشن کے الزامات ہیں،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ3روزقبل جمہوریت کاقتل ہوا،ہم جمہوریت کے قاتلوں کومعاف نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں