بلاول بھٹو زرداری کی درگاہ شریف پر حاضری کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درگاہ گلہار شریف آمد ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر قاضی فتح محمد اور پیر محمد صادق کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور درگاہ گلہار شریف میں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ واضح رہے انہوں نے منتظم قاضی محمد رفیق سے بھی ملاقات کی اور صاحبزادہ زاہد سلطانی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔بتایا جاتا ہے کہ ان کے ہمراہ قمرزمان کائرہ اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close