شدید زلزلہ ،ہر طرف شدید خوف و ہراس

کوہاٹ(این این آئی) صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے نزدیک تھا ،اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے نزدیک تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں