وزیراعظم عمران خان نے رشوت لینے پراے آئی جی حیدرآباد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا‎

اسلام آباد( پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے اے آئی جی سندھ حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد کیخلاف رشوت خوری پر کارروائی کی ہدات کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا ہے ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اے آئی جی ڈاکٹر جمیل نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے لاکھوں روپے رشوت لی۔ ڈاکٹر جمیل مالی و اخلاقی کرپشن میں ملوث ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ہر ضلع سے ماہانہ پندرہ لاکھ رشوت لیتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ان کے بیٹے بھی لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں لیکن۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے بڑی شرط رکھ دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہیں ‘ پاکستان کا جوہری پروگرام صرف دفاع کے لیے ہے، یہ کسی ملک کے خلاف جارحیت کے لیے نہیں‘ مسئلہ کشمیر حل ہوجائے تو دونوں ممالک مہذب ہمسایوں کی طرح رہ سکتے ہیں۔ جوہری ہتھیاروں کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی‘ طالبان نے افغان جنگ میں فیصلہ کن فتح کی مہم شروع کی تو بڑے پیمانے پر خون ریزی اورخانہ جنگی ہوگی جس کے نتیجے میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگالہذاامریکا کو انخلا سے قبل افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔ پاکستان امریکا اور سی آئی اے کو افغانستان میں فوجی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین اور فوجی اڈے فراہم نہیں کرے گا۔ امریکا افغان جنگ میں 70ہزارسے زائد پاکستانی شہید ہوئے‘ہم امن کیلئے شراکت دار ہیں‘ اب کسی محاذآرائی کا حصہ نہیں بنیں گے ‘ تنازع کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے ایک ارب 40 کروڑ عوام یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ امریکا اگر عزم و ارادہ کر لے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے‘ مغرب ہزاروں کشمیریوں کی شہادت کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو نظرانداز کر رہا ہے‘ دنیاکے لئے یہ اہم مسئلہ کیوں نہیں ہے؟ یہ منافقت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں