مفتی عزیزالرحمان کا دفاع کرنے اور متنازعہ بیان دینے والا مفتی اسماعیل طورو بھی گرفتار

راولپنڈی (پی این آئی) اپنے شاگرد کے ساتھ بدفعلی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کے دفاع میں گستاخانہ کلمات ادا کرنے والے مفتی اسماعیل طورو کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان راولپںڈی پولیس کے مطابق تھانہ رتہ امرال میں محمد اسماعیل طورو کے خلاف دفعہ 298 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو آئندہ عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ مفتی اسماعیل طورو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شاگرد کے ساتھ بدفعلی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کے جرم کا دفاع کرتے ہوئے اتنے آگے چلے گئے تھے حدیں ہی پار کردی تھیں۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close