سابق سینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کر گئے

اسلا آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عثمان خان کاکڑ انتقال کر گئے ہیں ،سیکرٹری اطلاعات پی کے میپ رضامحمدرضا نے عثمان کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ عثمان خان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی، عثمان کاکڑ کے انتقال پر سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔یاد رہے کہ چند روز قبل عثمان کاکڑ کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ عثمان کاکڑ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close