مفتی عزیز الرحمان بیٹے سمیت میانوالی سے گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی)لاہورمیں مدرسے کے طالبعلم سےنامناسب عمل کرنے والے مفتی عزیزالرحمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس نے طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے بیٹے سمیت گرفتار کیا۔یاد رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے بدفعلی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے نامناسب عمل کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔طالبعلم سے بدفعلی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close