پہلی سے آٹھویں تک سالانہ امتحانات لینے کافیصلہ

پشاور ( پی این آئی)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پشاورمیں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں کو سالانہ امتحانات 21سے25جون تک منعقد کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون2021 کوکیاجائیگا۔ سالانہ امتحان انگلش، اردو، ریاضی اورجنرل سائنس میں لیاجائیگا۔پانچویں اور آٹھویں کیامتحانات پرانے طریقہ کے مطابق اسکول لیں گے۔ پرچے مختصرسوالات اورایم سی کیوز پرمشتمل ہوں گے۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہی تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایس او پیز کے تحت صبح 8 سے 10 بجے تک تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں