تحریک انصاف کے رہنما پر فائرنگ ، اہلیہ جاں بحق

کراچی (پی این آئی ) گلشن معمار میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی کار پر فائرنگ سےزخمی ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی اہلیہ دوران علاج چل بسیں ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس افغان بستی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی کار پر فائرنگ سے خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگیاتھا۔

روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والا شخص خود اپنی گاڑی چلاتا ہوا گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال پہنچا ، پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ عیسیٰ خان ولد طور خان اور 37 سالہ بختاور بی بی کے نام سے کی گئی ، زخمی خاتون عیسیٰ خان کی اہلیہ ہیں ، عیسیٰ خان کے بازو اور ران میں ایک ایک گولی لگی جبکہ ان کے اہلیہ کے ماتھے پر ایک گولی لگی ، خاتون کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں جمعرات کی شام وہ دوران علاج چل بسی،جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے عیسیٰ خان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، زخمی ہونے والا عیسیٰ خان پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ منگھو پیر ٹاون کا صدر ہے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ویسٹ ڈویژن سوہائے عزیز ، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر اور رابستان خان کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ اسپتال پہنچ گئے ، زخمی عیسیٰ خان نے پولیس اور عہدیدران کوبتایا کہ واقعے کے وقت وہ اپنی اہلیہ اور 6 کے ماہ کے شہر خوار بچے کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس سے ہو کر اپنے گھر واقع افغان بستی فرید گوٹھ جا رہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے کار کے دو طرف سے فائرنگ کر دی ، ملزمان کلاشنکوف اور پستول سے لیس تھے ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ، ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز کا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ، انہوں نے بتایا کہ زخمی نے واقعہ کی جو جگہ بتائی ہے پولیس کو اس مقام سے کوئی خول نہیں ملے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مقتولہ اور انکے شوہر عیسی خان کوکون سے ہتھیار سے گولیاں ماری گئیںتاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close