سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں وزیرِ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، وزیر برائے ریلویز اعظم خان سواتی، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور مشیر وزیر اعظم بابر اعوان شریک تھے۔
وزیرِ اعظم کو انتخابی اصلاحات کے ضمن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور قانون سازی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے۔ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے: وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے: وزیرِ اعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close