وزیراعظم عمران خان کا برطانیہ کے دورے کے دوران بورس جانسن سے نواز شریف کی حوالگی کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ‎

اسلام آباد (پی این آئی )معروف صحافی اظہر جاوید نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستانی سیاست میں مکمل متحرک ہیں مسلم لیگ ن کو عملا وہی چلارہے ہیں تمام فیصلے ان کے مشورے اور حکم کے مطابق ہوتے ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جولائی میں دورہ برطانیہ میں نواز شریف کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے ،انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے تمام تر فیصلے نواز شریف کر رہے ہیں اور وہ اس وقت پاکستان کی سیاست میں مکمل طور پر سر گرم ہیں پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف کی مرضی سے کیے جار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جولائی میں برطانیہ کا دورہ کریں گے تو اس وقت وہ بورس جانس سے نواز شریف کی واپسی کا مطالبہ کر یں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close