خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کردیا گیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئراور اسیررہنما سیدخورشید احمدشاہ کے نوجوان بھتیجے کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں،خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو دو روز کے لیے پیرول پر رہا کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے 33سالہ حارث شاہ علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میںانتقال کر گئے، جس کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پی پی رہنما نے پیرول پر رہائی کے لئے درخواست جمع کروائی۔محکمہ داخلہ سندھ نے خورشید شاہ کی رہائی کے لیے حکم جاری دیا ، جس کے بعد رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو 48 گھنٹوں کے لیے پے رول پر رہا کردیا گیاہے۔دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کیخلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ، خورشید شاہ اور دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت کو بتایا کہ خورشیدشاہ بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے پرول پررہاہیں جبکہ ریفرنس میں شامل خورشیدشاہ کے بیٹے ایم پی ایفرخ شاہ بھی پرول پر ہیں۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close