اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے سعودی عرب جانے والے پاکستانی کارکنوں کے لیے ویکسین کا مسئلہ حل کرنے کاا علان کر دیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ایسٹرا زینیکا ر ویسکین لگائی جائے گی تا کہ سعودی حکومت کی شرط پوری ہو سکے اور پاکستانی کارکن واپس اپنی نوکریوں پر جا سکیں ۔ اس حوالے سےوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے لہٰذا سعودی عرب مزدوری کیلئے جانے والے اپنی دستاویزات دکھا کر ایسٹرازینیکا ویکسین لگواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے سعودی عرب جانے والے 18 سے زیادہ عمر کے لوگ ایسٹرا زینیکا لگواسکیں گے اس کے لیے انہیں اپنی دستاویزات دکھانا ہوں گی، اگر کسی گاؤں دیہات میں ایسٹرا زینیکا دستیاب نہیں تو لوگ بڑے شہروں سے ویکسین لگوائیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او اپنی منظورشدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے، ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ سے گفتگو جاری ہے، سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں