کراچی(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری پر شدید برہم ہوگئے ،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکن کا بیٹا گرفتار کیا تو تمہارا بیٹا گرفتار کروں گا،فرخ شاہ اتنا معصوم ہے کبھی مچھر کو نہیں چھیڑا،ایسا نہیں ہو سکتا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ شریف رہے ، ہماری حکومت آرہی ہے ، تمہیں نہیں چھوڑوں گا،بجٹ میں عوام پر معاشی حملہ کیا گیا،انہوں نے مزیدکہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے بعد اگلے دن واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں۔ عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں