پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی دریائے جہلم میں ڈوب گئی‎

اسلام آباد (پی این آئی )پی ٹی آئی رہنما صغیر چغتائی کی گاڑی کو حادثہ ، گاڑی دریا میں جا گری ۔ تفصیلات کے مطابق ممبر آزاد کشمیر اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما صغیر چغتائی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ہے حادثہ اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والے مہران کار ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی دریا میں جا گری ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی پونچھ نے کہا ہ کہ گاڑی میں صغیر چغتائی کیساتھ ان کا ڈرائیور موجود تھاذرائع نے بتایا ہے کہ صغیر چغتائی کیساتھ ان کے سیکرٹری بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close