مسلم کانفرنس چھوڑ کرپی ٹی آئی میں شامل ہونے والے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

آزاد پتن (پی این آئی) مسلم کانفرنس چھوڑ کر تحریک ا نصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار صغیر چغتائی دو ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ سردار صغیر چغتائی کو مسلم کانفرنس کی طرف سے بھی آئندہ عام انتخابات کے لیے ٹکٹ مل چکا تھا لیکن انہوں نےچند ہفتے پہلے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق آزاد کشمیر میں آزاد پتن کے مقام پر دو کاروں کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وہ دریائے جہلم میں گر گئیں اور چار افراد ہلاک ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر سدھنوتی طاہر ممتاز کے مطابق کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار صغیر چغتائی اور ان کے دو ساتھیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاصغیر چغتائی کی گاڑی میں ان سمیت تین افراد سوار تھے، جبکہ دوسری مہران کار میں بھی چار افراد سوار تھے لیکن ان میں سے تین افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہران کار میں سوار شخص کا تعلق اڈیالہ سے ہے۔ دریا میں پانی کا بہائو زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات ہیں۔سردار صغیر چغتائی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پونچھ کے حلقہ چار سے مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔تاہم انہوں اپنے ساتھیوں سمیت گذشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close