سکول بند کرنے کا ہدایت نامہ جاری‎

اسلام آباد(پی این آئی )خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے باعث آج تمام پرائمری اور مٍل سکولز بند رہے گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے شدید گرمی کے باعث آج اور کل سکولز بند کرنے کی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔9 ویں سے بارھویں جماعت کے بچوں کو لازمی مضامین پڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 9 ویں سے بارھویں جماعت کے طلبہ کو امتحانات کی تیاری کے لیے سکول بلایا جارہا ہے، جبکہ محکمہ تعلیم ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی ٹائمنگ 10 بجے تک ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما ارشاد محمود نے سردار صغیر چغتائی کے انتقال کی تصدیق کر دی، لواحقین سے تعزیت

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے کہا ہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار محمد صغیر خان چغتائی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور کارکن سردار محمد صغیر خان چغتائی، امیدوار حلقہ 22 پونچھ کی سڑک کے ایک حادثے میں اچانک رحلت پر سوگورا ہیں اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے صغیر خان چغتائی کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور اعتدال پسند شخصیت تھے۔ محنت، ریاضت اور عوامی خدمت کے ذریعے انہوں نے سیاست میں اعلی مقام حاصل کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں