گرمی کی شدت میں اضافہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تیاریاں آغاز کب سے ہوگا؟ ممکنہ تاریخ بھی سا منے آگئی

بہاولنگر، اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کی جانب سے گرمی کی شدت میں اضافے اور سکولوں میں چھوٹے بچوں کی نکسیر پھوٹنے اور گرمی کی وجہ سے ان کا برا حال دیکھتے ہوئے ایک بار پھر15 جون سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیل پر غور شروع کردیا ہے اس سلسلہ میں حکومت نے تمام صوبوں کو چھٹیوں کے حوالہ سے اپنا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے گرمی کی وجہ سے کلاسوں میں بچوں کا برا حال ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے بچوں کی نکسیر پھوٹنے کے واقعات بھی بڑھنے لگے ہیں اور بچوں کے بے ہوش ہونے کی خبریں بھی آرہی ہیں جس پر حکومت نے 15 جون سے ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں بہارکوہ کے علاقے ملپور میں صبح سے بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں بچے بہوش ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بہارکوہ کے علاقے ملپور میں بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں تقریباً 25بچے بے ہوش ہوگئے ،بچوں کو گرمی کی وجہ سے نکسیر آنا شروع ہو گئی تھی ،بچوں کے سر پر پانی ڈال کر نکسیر کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی، واپڈا کو اطلاع بھی دی گئی مگر بجلی بحال نہ ہو سکی،بچوں کو طبی امداد دینے کیلئے پاس کے اہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسکول میں کل بچوں کی تعداد 200 ہے ،اسکول میں بجلی نہ ہونے کے باعث چھٹی دے دی گئی۔گرمی کی شدت میں اضافہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تیاریاں آغاز کب سے ہوگا؟ ممکنہ تاریخ بھی سا منے آگئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں