طارق ملک نے چیئرمین نادرا بننے کی خاطرکون سی پرکشش نوکری چھوڑ دی ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد (پی این آئی ) نادرا کےنئے چیئرمین طارق ملک دو ہفتے بعد اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے ،روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل کی شائع خبر کے مطابق طارق ملک ان دنوں نیو یارک میں اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے ایڈوائزر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے چیئرمین نادرا کی تقرری کے بعد طارق ملک نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ انہیں ذمے داریوں سے فارغ کیا جائے ۔طارق ملک معروف دانشور اور ماہر تعلیم پروفیسر فتح محمد ملک کے صاحبزادے ہیں ،حکومت پاکستان نے نادرا کے نئے چیئرمین کیلئے ایک اشتہار دیا تھا جس کے جواب میں 109 افراد نے اپلائی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان میں سے پانچ آئی ٹی لیڈرز کو سخت مقابلے کے بعد انٹرویو کیا اور شارٹ لسٹ کیا تھا جن میں طارق ملک کا نام سر فہرست رہا، طارق ملک نادرا کے سابق چیئرمین رہے ہیں،طارق ملک اقوام متحدہ میں چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر کے عہدے پر فائز ہیں، پانچ سال قبل اقوام متحدہ نے انہیں بین الاقوامی مقابلے میں 178 آئی ٹی ماہرین میں سے منتخب کیا تھا، وہ اس وقت 130 سے زائد ممالک کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close