وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیراعظم عمران خان کو عالمی لیڈر قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیراعظم عمران خان کو عالمی لیڈر قرار دے دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے پیغام میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ’’ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عملی اقدامات سے وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈر کے طور سامنے آئے ہے ایک بلین ٹری چیلنج پورا کرنے کےبعد 10 ارب درخت لگانے کا چیلنج بھی پورا کرے گے۔اس سال عالمی ماحولیاتی دن کی میزبانی بھی پاکستان کررہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ گرین ڈپلومیسی دنیا کیساتھ تعلقات کے نئے راستے بنا رہی ہے۔پاکستان میں کلین انرجی اور ڈیمز بنانے کے کیے پہلی 500 ملین ڈالرز گرین یورو بانڈ فنانسنگ بھی منظور ہوچکی ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج سمیت عالمی ماحولیاتی فورمز پاکستان کی پذیرائی کررہے ہے۔ فرخ حبیب نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں40 فیصد اضافہ ہو۔ پاکستان اپنی ضرورت کا گھی،تیل باہر سےامپورٹ کرتاہے۔صرف گھی،تیل کی قیمتوں میں124 فیصد اضافہ ہوا ہے.دنیا بھر میں چینی کی قیمت میں51 فیصد اضافہ ہوا ہے. گھی کی پروڈکشن کورونا کےباعث کم ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں