اسلام آباد(پی این آئی )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا تاہم مری، راولاکوٹ، ژوب اور بارکھان میں بارش ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، شما ل مشرقی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔ تاہم سندھ: موہنجوداڑو 45 ، پڈعیدین 21 ، روہڑی 12 ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد 06 ، سکھر 01 ، پنجاب: مری 13 ، رحیم یار خان 03 ، اسلام آباد (سٹی 02) ، بلوچستان: بارکھان 05 ، ژوب 03 ، خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 04 ، کاکول 01.کشمیر: راولاکوٹ میں 03ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو،نوکنڈی 46جیکب آباد اوردالبندین میں 45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں