مستعفی ہونے کے باوجود زلفی بخاری کا نام وزارت اوورسیز کی ویب سائٹ پرموجود

اسلام آ باد (پی این آئی)وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کےمستعفی ہونے کے باوجودوزارت اوورسیزکی ویب سائٹ پراُن کانام موجودہےجبکہ زلفی بخاری 19روزقبل راولپنڈی رنگ روڈ تحقیقاتی کمیشن میں مبینہ طورپرملوث ہونے کی بات سامنےآنےپرمستعفی ہوگئےتھے۔ قومی موقر نامے جنگ کے مطابق اُنہوں نےکہاتھاکہ وہ تحقیقات مکمل ہونےتک اس عہدے سےاپنے آپ کو الگ کرتے ہیں جبکہ کچھ روزقبل ہی وہ خصوصی طیارے میں چند دوستوں کے ہمراہ دوبئی چلےگئے تھے جہاں سےاب تک وہ واپس نہیں آئے۔ اُن کا موقف تھا کہ وہ دوستوں کےساتھ چھٹیاں منانے دبئی آئے ہیں۔

اعظم سواتی کا ریلوے حادثے کے ذمہ داروں کے حوالے سے اہم اعلان

گھوٹکی (پی این آئی) وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے ہنگامی طور پر اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر پرگھوٹکی پہنچ گئے، اعظم سواتی کاکہنا ہے کہ یہ ایک بڑا حادثہ ہے، 33 افراد کے جاں بحق ہونے اور کئی مسافروں کے زخمی ہونے پر افسوس ہے، انہوں نے کہاکہ ریسکیو آپریشن زخمیوں کے علاج معالجہ کی نگرانی خود کروں گا۔وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ باقی مسافروں کو بروقت ان کے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات جاری ہیں، ٹرین حادثے کی خود ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔گھوٹکی حادثے پر وزیر ریلوے اعظم سواتی نے 24 گھنٹے کے اندر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں