اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کرے گی، اس کے اعدادو شمار میڈیا کو مل گئے ہیں ان اعدادوشمار کے مطابق نئے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ان دستاویزات کے مطابق آئندہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پرکوئی نیاٹیکس نہ لگانےکی تجویز دی گئی ہے جب کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے47 ارب اضافی رکھے جانے کا امکان ہے۔تنخواہوں اورپینشن کے لیے 95 ارب روپے اضافی مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور پینشن میں اضافے کے لیے 47.7 ارب مختص کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پینشن کے لیے بجٹ 527 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔دستاویز کے مطابق اگلے سال قرضو ں پر سود کی مد میں 3105 ارب خرچ ہوں گے اور سبسڈیز پر 501 ارب، گرانٹس پر 994 ارب خرچ ہوں گے۔اس کے علاوہ ڈیفنس سروسز کے لیے 1330 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔۔۔۔۔
کارکن پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے میدان عمل میں نکل پڑیں، بیرسٹر سلطان محمود ڈٹ گئے
اسلام آباد (پی این آئی) تمام تر افواہوں کو ناکام بناتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود میدان میں آ گئے ہیں۔ اور انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کو جارحانہ انداز میں چلانے کے لئے میدان عمل میں نکل پڑیں۔ کیونکہ کافی معاملات وزیر اعظم عمران خان نے یکسو کر دئیے ہیں اور کچھ ٹکٹوں کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا اور جلد ہی پارٹی ٹکٹ کے لئے بقیہ امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ایسے موقع پر میں اوورسئیز کشمیریوں سے بھی کہوں گا کہ وہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لئے اپنا بھرپور کردارکریں میں نے اگرچہ کوشش کی تھی کہ اوورسئیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق مل جائے لیکن فاروق حیدر کی بد نیتی کی وجہ سے اوورسئیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق نہیں مل سکا۔ جسکی وجہ سے اوورسئیز کشمیریوں کو بیرون ملک سے ووٹ کا حق نہیں مل سکا۔ میں اوورسئیز کشمیریوں سے اپیل کرونگا کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر انکی کامیابی میں اپنا اہم حصہ ڈالیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں سابق ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال چوہدری خالد بھلوٹ کی قیادت میں ایک وفد سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ کارکن بلندحوصلے اورعزم کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر بھاری اکثریت سے انتخاب جیت کر حکومت بنائے گی۔ انھوں نے کہا کہ فاروق حیدر مسلم لیگ ن کی ہار کا نوشتہ دیوار پڑھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور وہ نان ایشو کو ایشو بنا کر اپنی گرتی ہوئی ساتھ کو بچانے کو کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام اب ان کا ووٹ کی پرچی کے ذریعے ان کا احتساب کریں گے اور کرپٹ ٹولے کو شکست فاش ہو گی۔ آئینی طور پر الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے بھی کہہ دیا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی عوامی مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن انشا ء اللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔کارکن حکومت بنانے اور چلانے کی تیاری کریں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں