ڈھائی سال صبر سے گزارے ہیں‎ بٹن دبانے سے نیا پاکستان نہیں بن جائے گا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ہےکہ ہماری حکومت نے ڈھائی سال صبرسےگزارے ہیں ہم بڑی مشکلات سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں ،اقتدار سنبھالا تو ہم سے سوال کیا گیا کہ نیا پاکستان کہاں ہے ۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ جدوجہد کے بغیر کسی معاشرے میں تبدیلی نہیں آتی ، یہ تاثر دیا گیا کہ بٹن دبایا نیا پاکستان بن جائے گا ، انکا کا کہنا تھا کہ ایسا کہیں نہیں ہوتا ، ہر چیز کیلئے ایک وقت ہوتا ہے جب ہمیں اقتدار ملا تو خزانہ خالی تھا اوپر سے قرضوں کا انبار لگا ہوا تھا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے،جب ہم عالمی حدت کی بات کرتے تھے تو لوگ ہنستے تھے اورغیر سنجیدہ لیتے تھے، عالمی حدت میں اضافہ ہورہا ہے، گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،درخت لگانے کیلئے بچوں میں آگاہی خوش آئند ہے، ہم نے 10 ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ہے جس کیلئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، 10ارب درخت اگانے کاعمل عوامی تعاون سے ہی مکمل ہوگا، قوم شجرکاری مہم میں حصہ لے، اگر ہم نے آج کچھ نہ کیا تو پھر کبھی بھی کچھ نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں