اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر مال قلندر لودھی نے رضا کارانہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے قلندر لودھی کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قلندر لودھی نے بطور وزیر مال استعفیٰ دیا ہے مگروہ وزیر اعلی کے مشیر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ قلندر خان لودھی خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقہ پی کے 38 ایبٹ آباد سے بطور رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئےتھے ۔
”مجھے نہ مارو میں یونیورسٹی کا پروفیسر ہوں” جرمنی سے پی ایچ ڈی کرنیوالے پروفیسر پر پشاور کی مثالی پولیس کا تشدد ،ویڈیو وائرل
اسلام آباد(پی این آئی)مجھے نہ مارو میں یونیورسٹی کا پروفیسر ہوں، جرمنی سے پی ایچ ڈی کرکے پاکستان آنے والے پشاور یونیورسٹی کے سراپا احتجاج پروفیسر پر پولیس کا تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے پروفیسر پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے، تین سے چار پولیس اہلکاروں کی جانب سے یونیورسٹی کے پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پروفیسر پولیس اہلکاروں سے درخواست کر رہے ہیں کہ میں خود پروفیسر ہوں، مجھے نہ ماریں،واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ، ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر بہت افسوس ہوا ،دکھ ہوا کہ کیا پاکستان کے لئے جدوجہد کرنے والوں نے یہ ملک اس لئے بنایا تھا کہ اس ملک میں اساتذہ پر لاٹھی چارج ہوگا شیلنگ ہوگی ،سیاستدان جب اپوزیشن میں ہوں تو احتجاج ان کا آئینی حق ہے لیکن جب اقتدار میں آتے ہیں تو احتجاج کرنے والوں پر تشدد کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں