اسد طور پر حملہ کرنے والوں کیخلاف وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسد طور پر حملہ کرنے والوں تک جلد پہنچ جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دورہ کویت سے واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر کویت دورہ کیا جو کامیاب ترین رہا۔

کویت کے حکام سے ویزوں کے بارے میں بات ہوئی اور کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزے پر سے پابندی ہٹا دی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے سائبر ونگ کو جدید ٹیکنالوجی دی جائے اور میرے دور میں 36 ہزار سائبر کرائم کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ہم نے 5 ہزار انکوائریاں مکمل کر لی ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ بعض لوگ بلاوجہ اداروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسد طور پر حملہ کرنے والوں کے فنگر پرنٹس سے متعلق کل تک نتائج سامنے آنے کا امکان ہے اور فنگر پرنٹس کا نتیجہ سامنے نہ آنے پر اخبارات میں اشتہار دیے جائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسد طور پر حملہ کرنے والوں تک جلد پہنچ جائیں گے اور نادرا بھی نشاندہی کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسیپشن والے لڑکے نے کہا اس نے حملہ آوروں کو اس لیے نہیں روکا کہ یہ لوگ پہلے بھی آتے رہتے ہیں۔ اسد طور 3 نامعلوم حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن صحافیوں کو پلاٹ نہیں ملے انہیں گھر دیں گے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹائیں ٹائیں فش ہوچکی ہے، میں نے کہا تھا کہ ن میں سے ش نکلے گی لیکن پہلے جب میں کہتا تھا تو سب مذاق اڑاتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close