جب تک پروگرام واپس حامد میر کو نہیں ملتاہمارا کوئی نمائندہ کیپیٹل ٹاک میں شرکت نہیں کریگا پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کا سینئر صحافی حامد میر سے اظہار یکجہتی ،ٹاک شو ٹیم کے ارکان کو کیپیٹل ٹاک میں شرکت سے روک دیا گیا، تفصیلات کے مطابق صحافی آصف بشیر چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک پروگرام واپس حامد میر کو نہیں ملتا مسلم لیگ ن کا کوئی نمائندہ کیپیٹل ٹاک میں شرکت نہیں کرے گا، دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کس نشریاتی ادارے نے کیا پروگرام نشر کرنا ہے اور اس کی ٹیم کیا ہوگی، یہ فیصلہ ادارے خود کرتے ہیں، ہمارا اداروں کے اندرونی فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اپنی پالیسی بنانے کے خود ذمہ دار ہیں۔علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے جرنلسٹ میڈیا پروٹیکشن بل متعارف کرایا جو میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، تحریک انصاف حکومت ہمیشہ میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کے تمام تر تحفظات کو حل کیا جائے گا، اپوزیشن کو تنقید کرنے کی بجائے جرنلسٹ میڈیا پروٹیکشن بل کی حمایت کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں