تہلکہ خیز انکشاف، پاکستانی پراڈکٹ جسے اسرائیلی کمپنی پیک کر کے فروخت کر رہی ہے

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر کالم نگار انصار عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایسے حالات میں جب پوری دنیا فلسطین کے عورتوں اور بچوں پر تشدد اور طلم کی داستانیں رقم کرنے پر اسرائیل پر لعن طعن کر ہی ہے ایسے میں ایک اسرائیلی کمپنی پاکستان کے نکم کو ہاملین نمک کے نام سے پیک کر کے امریکہ میں فروخت کر کے ڈالر کما رہی ہے۔ ڈھٹائی کا عالم یہ ہے کہ پیکنگ پر صاف لکھا ہے کہ پاکستان نمک جو اسرائیل میں پیک کیا گیا۔ اس سے پہلے بھارت کی جانب سے بھی پاکستان کے سرخ نمک کو عالمی منڈی میں فروخت کرنے کا معاملہ پیش ہوا تھا لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی تھی اور اب اسرائیل کی کمپنی کی یہ حرکت سامنے آ گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close