پی ڈی ایم کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کھل کر بول پڑے، اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیرا عظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی ہے کیوں انکا ایجنڈا عوام کے متعلق نہیں ہے بلکہ ذاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ”آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ “ سلسلے کی چوتھی نشست میں وزیر اعظم عمران خان نے شہری کے سوال جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک درست سمت میں لگ چکا ہے اور اپوزیشن سمجھ ہی نہیں رہی تھی کہ حکومت معاشی مشکلات سے نکلے گی۔عمران خان نے کہا کہ جن کی سائیکلوں کی دکان تھی آج وہ لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں رہ رہے ہیں،جو سائیکلوں پر تھے آج وہ لینڈ کروزر پر آگئے ہیں،قوم اپوزیشن کی چوری بچانے میں انکا ساتھ نہیں دے گی،اپوزیشن کا مقصد صرف ذاتی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ حکومت کو بلیک میل کرکے کرپشن کیسز ختم کروائیں جائیں جو کبھی نہیں ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے بجٹ کی منظوری میں رکاوٹ ڈالی جائے لیکن یہ اپنی اس کوشش میں بھی ناکام ہوں گے۔راولپنڈی رنگ روڈ میں کرپشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کو رنگ روڈ کی بہت ضرورت ہے کیوں کہ شہر میں ٹریفک کا رش بہت ہوتا ہے منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی۔مجھے انفارمیشن ملی کہ رنگ روڈ میں فراڈ ہورہا ہے اور رنگ روڈ کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔میں نے کرپشن کے حوالے سے انکوائری کروائی ہے اورا ینٹی کرپشن کی ٹیم رنگ روڈ منصوبے پر انکوائری کررہی ہے، کرپشن میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔رنگ روڈ کو جیسا ہونا چاہیے تھا ویسی ہی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close