نذیر چوہان گرفتار ی دینے تھانے پہنچ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان گرفتاری دینے تھانہ ریس کورس پہنچ گئے تاہم پولیس حکام ان کی گرفتاری سے گریزاں ہیں اور ہدایت کی کہ بیان ریکارڈ کرائیں لیکن وہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکاری ہیں۔ نجی ٹی و ی کے مطابق نذیر چوہان گرفتاری دینے کے لیے ریلی کی شکل میں پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ان کے پاس شواہد موجود ہیں، شہزاد اکبر کے خلاف کہے گئے الفاظ پر اب بھی قائم ہوں، بطور پارلیمانی سیکریٹری شہزاد اکبر سے سوال کا حق رکھتا ہوں،بعدازاں وہ

نچارج انویسٹی گیشن کے پاس پہنچ گئے اور انہیں آگاہ کیا کہ وہ گرفتار ی دینے آگئے ہیں، گرفتاری ڈالنا چاہتے ہیں تو گرفتار کریں جس پر پولیس افسر نے ہدایت کی کہ آپ پہلے بیان ریکارڈ کروائیں ، پھر دیکھیں گے کہ گرفتاری ڈالنی ہے یا نہیں۔نذیر چوہان کاکہناتھاکہ وہ گرفتاری دینے آئے ہیں، مقدمہ درج کیا ہے تو اب گرفتار بھی کریں، گرفتاری کے بعد وکلا کی مشاور ت سے بیان ریکارڈ کرائیں گے لیکن آخری اطلاعات تک وہ گرفتار نہیں گئے اور تاحال تھانے میں ہی موجود ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر وزیر اعظم شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close