پنجاب میں تمام سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)صوبہ پنجاب میں 7 جون سے سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے جبکہ 34 اضلاع میںکل سے تمام کالجز بھی کھول دیے جائیں گے۔ دوسری جانب کوروناوبا کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 56 افراد چل بسے ،2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعیٹیسٹس کی تعداد 13, 169, 35 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 697 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 918, 936 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 16 ہزار 752 ، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 073، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 170، اسلام آباد میں 81 ہزار 116، بلوچستان میں 25 ہزار 083 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 170 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 572 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد58 ہزار 878 ہے۔ جب کہ4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 736 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 620 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 839322 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close