وارے نیارے ہو گئے، بیرون ملک سے پاکستانیوں نے 1000 ارب روپے بھیج دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار چارہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا۔ اس سلسلے میںبیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو ‏پاؤں پرکھڑا کرنےکی اس کوششش میں بھرپورحصہ ڈالا اور1,000ارب روپے پاکستان بھیجے۔ گندم،چاول،گنااور مکئ کی تاریخی پیداوار ہوئی۔ زرعی معیشت میں 1100ارب روپیہ منتقل ہوا۔اس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا۔چوہدری فواد حسین‏نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیااور پاکستان کی اس اسٹاک مارکیٹ وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ کیااس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔۔ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close