پی ٹی آئی ایم پی اے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ، فواد چودھری بھی بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نےمشیر احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے صوبائی رکن اسمبلی نذیرچوہان کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ ذاتی انتقام کے لیے مذہبی کارڈکا استعمال کرناقابل مذمت ہے،پولیس کو ایم پی اے نذیرچوہان کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر اپنا کام بخوبی ادا کر رہے ہیں ۔ اپنے آفیشلزکے دفاع میں ناکامی پرریاست اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکتی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجا ئینون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کشتی بھنور میں ہے اگراس سے نکلے تو فضل الرحمن کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کرنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربہ کی بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close