جہانگیر ترین کو کسی سازش کے تحت گرفتار کیا تو ۔۔۔ ہم خیال گروپ نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی )جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے ان کی گرفتاری کی خبروں پر ردعمل آگیا۔ذرائع کے مطابق سازشی عناصر جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرانے کیلیے اثر ورسوخ استعمال کر سکتے ہیں۔وہ حکومتی حلقوں میں تجویز دے رہے ہیں کہ اگر انھیں گرفتار کر لیا جائے تو نہ صرف ساکھ بہتراور احتساب کا نعرہ سچ ثابت ہوگا بلکہ مہنگائی سمیت دیگرمسائل سے توجہ ہٹائی جا سکتی ہے۔ امت کے مطابق دوسری طرف جہانگیر ترین کو وزیراعظم کی طرف سے انصاف کی یقین دہانی پراعتماد ہے، انھوں نے رعایت نہیں مانگی، ان کا مطالبہ ہے تحقیقات شفاف ہونی چاہیے۔اس ضمن میں ترین گروپ کے سینئر ارکان کی ملاقات آج متوقع ہے،ان کا موقف ہے جہانگیر ترین تمام مقدموں کا سامنا کر رہے ہیں، کسی سازش کے نتیجہ میں انہیں گرفتار کیا گیا توگروپ خاموش نہیں رہے گا۔دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی درخواست پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطا بق ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ ریس کور س میں درج کیا گیاہے ، جس میں 506 ، 258 ، 189 , 153دفعات لگائی گئی ہیں ، شہزاد ااکبر نے موقف اختیار کیا کہ نذیر چوہان نے میرے خلاف ٹی وی پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ، جس سے میرے اور میرے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔پولیس کو نذیر چوہان کے خلاف بیس مئی کو درخواست درخواست موصول ہوئی جس پر پنجاب حکومت نے کافی کوشش کی کہ مقدمہ درج نہ ہو لیکن معاملہ پیچیدہ ہو تا چلا گیا اور اب مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close