راولپنڈی سے چکوٹھی جانیوالی والی مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

کوہالہ (پی این آئی )راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد میں سے 3 کی لاشیں عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور 6 لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیں جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

انسانوں کے بعد مرغیاں بیمار،علامات کیا ہیں؟ بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ جانیئے

قصور (اے پی پی) لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے ترجمان نے موسم گرما کے دوران مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے شیڈز کی صفائی، پانی کے سپرے، ایئرکولرز کی تنصیب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مرغی پال حضرات شدید گرمی کے باعث فوری احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدیقینی بنائیں تاکہ مرغیوں کو ہرقسم کی بیماریوں اورموسمی اثرات سے بچاناممکن ہو سکے۔ انہوں نیاے پی پیکو بتایا کہ موسم گرما کی شدت کے باعث مرغیوں میں رانی کھیت اورسانس کی بیماری پیداہونے کا شدید خدشہ ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر شیڈزمیں موجودمرغیاں سست، نڈھال ہونے کیساتھ ساتھ خوراک کم کھائیں اوران کی چونچ ، ناک، آنکھ سے لیس دار مادے کا اخراج محسوس ہو تو یہ رات کھیت کی بیماری کی علامات ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close