کیا واقعی جہانگیر ترین کو شوگر اسکینڈل میں کلین چٹ مل گئی؟ سینیٹر علی ظفر نے تردید کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )سینیٹر علی ظفر نے چینی سکینڈل رپورٹ کے حوالے سے راجہ ریاض کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین معاملے کی کوئی تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک وزیراعظم کو پیش نہیں کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تردیدی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی کی فائنڈنگ کو تحریر میں نہیں لایا گیا، انکوائری رپورٹ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے۔ مجھے جہانگیر ترین کیس کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ سفارشات مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کو پیش کروں گا، وزیراعظم کی پالیسی میں کرپشن کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close