مفتی نے چھوٹی عمر کی شاگرد ہ سے شادی کرلی؟حقیقت مختلف نکلی سوشل میڈیا پر وائرل یہ شخص کون ہے؟ جانیں اس کی اصل حقیقت

مکوآنہ (این این آئی )سوشل میڈیا پر آج کل کچھ بھی وائرل ہو جاتا ہے کسی کی ذاتی زندگی کی حیثیت ہی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ کسی نے ٹک ٹاک پر اگر غلطی سے بھی کچھ شیئر کر دیا تو پھر وہ انسان راتوں رات وائرل ہو جاتا ہے اور پھر رہی سہی کسر کمنٹس پوری کر دیتے ہیں۔بالکل ایسا ہی اس شخص کے ساتھ ہوا ہے جس کو سب لاہور کے مفتی تقی قرار دے رہے تھے جبکہ حقیقت اس سے بالکل مخالف نکلی۔ دراصل یہ شخص نہ تو کوئی مولوی ہے اور نہ ہی کوئی مفتی ہے۔ ساتھ ہی ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے مدرسے کی کم عمر شاگردہ سے چوتھی شادی کرلی۔جبکہ یہ لڑکی ان کی شاگردہ نہیں ہے ان کی بیوی ہے اور یہ کوئی مفتی نہیں بلکہ یہ عامر خان پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے اور امریکی ریاست ورجینیا میں اپنا رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا ہے ۔۔ بتایا جاتا ہے یہ مودی کا اب سے بڑا کا مخالف ہے اور کشمیریوں کے حق میں آوازیں بھی اٹھاتا ہے۔یہ ٹک ٹاک اسٹار بھی ہیں انہوں نے اپنی اکلوتی بیوی کے ہمراہ عید کے موقع پر کی گئی فوٹو شوٹ کی ویڈیو اپنے آفیشل پیج پر اپلوڈ کی تھی جس کو لوگوں نے من گھڑت کہانیوں میں بدل ڈالا۔جبکہ خاتون کا نام ربی خان ہے۔ ربی خان یوٹیوب پر پکوان کی ویڈیوز بناتی ہیں۔ ان کی شادی کو کئی سال ہوگئے ہیں۔ یہ عامر کی واحد بیوی ہے جس سے عامر خان کے چار بچے ہیں، یہ دنوں آجکل امریکہ میں مقیم ہیں۔ عامر خان کا ‘مفتی تقی لاہوری’ کے نام سے یوٹیوب چینل ہے جس پر وہ اسلامک ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔ اِسی طرح عامر خان نے یہ ویڈیو اپنے یوٹیوب پر پوسٹ کی اور کسی نے وہاں سے اْٹھا کر سوشل میڈیا پر ‘مفتی تقی لاہوری ‘ کے نام سے وائرل کر دی۔ یہ بات خود عامر اور ربی نے اپنے فیس بْک پیج اور پروفائل پر دوستوں کو بتائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close