سعودی عرب نے دنیا بھر سے عازمین حج کو آنے کی اجازت دے دی، پاکستان نے بھی تیاری شروع کر دی

لاہور (پی این آئی) سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی۔سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دے دی۔ اعلان کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ مملکت کے باہر سے کسی غیرملکی کو سعودی عرب حج پر آنے کا موقع ملے گا۔ حج کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھی سعودی فیصلے کی تصدیق کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کتنے عازمینِ حج سعودی عرب جاسکیں گے، اس بارے میں پاکستان کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ 18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد حج کیلئے نہیں جاسکیں گے جبکہ عازمین کو کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close