اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں 2 روزہ لاک ڈاون تمام تجارتی مراکز بند، کرونا مزید 88 زندگیاں نگل گیا

لاہور، اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈائون ہے، تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ کراچی میں جمعہ اور اتوار کو مارکیٹوں کی بندش ہوگی۔محکمہ پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق لاہور میں ہفتہ اور اتوار تمام کاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ میڈیکل سٹور، ویکسی نیشن سنٹرز، پیٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس کھلی رہیں گی۔شہر کے تمام ہوٹلوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ لاہور کے اہم تجارتی مرکز ہالروڈ، جیل روڈ، مال روڈ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، موتی بازار، رنگ محل دیگر اندرون شہر کی مارکیٹ بند رہیں گی۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا رش بھی کم دکھائی دے رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے متحرک ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں میں کورونا سے مزید 88 افراد چل بسے ،4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 238 ٹیسٹ کئے گئے اور 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئے۔ اعلامیہ کے مطابق ملک میں کورونا کے ابتک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزاد 177 تک پہنچ گئی۔این سی او سی کے مطاق سب سے زیادہ پنجاب میں کورونا کیسز 3 لاکھ 33 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں ابتک 3 لاکھ 6 ہزار 707، کے پی کے میں 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،بلوچستان میں 24 ہزار 413، اسلام آباد میں 80 ہزار 156 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں 5 ہزار 471 اور آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں ابتک کورونا کے 1 کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close