اسلام آباد(پی این آئی )سابق وزیراعظم نواز شریف میاں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا ، ایک کروڑایک لاکھ فی ایکڑ کے حساب سےمحمد بوٹا نے سب سے زیادہ بولی دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 88کنال 4مرلے کی جائیداد کی نیلامی میونسپل کارپوریشن ہال شیخوپورہ میں ہوئی ،جس میں پہلا بولی دہندہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوا اور محمدبوٹا نے10 لاکھ کےزرضمانت کا چیک کمیٹی کو جمع کرادیا ، جس کے بعد دوسرا بولی دہندہ سرفراز وٹو اور تیسرا بولی دہندہ خرم الیاس نے بھی 10،10 لاکھ زر ضمانت کا چیک کمیٹی کے حوالے کیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق جس کے بعد میاں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کی گئی اور ایک کروڑایک لاکھ فی ایکڑ کے حساب سے محمد بوٹا نے سب سے زیادہ بولی دی ، نیلامی کا حتمی فیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد کرے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں کمیٹی نگرانی کررہی ہے ، کمیٹی کے سربراہ کی موجودگی میں نواز شریف کی 88 کنال جائیداد کی نیلامی کے لیے اعلان کیا گیا تھا۔ اعلان میں کہا گیا کہ احتساب عدالت کے حکم پر فیروز وٹواں کی جائیداد نیلام کی جارہی ہے ، بولی میں حصہ لینےوالے اپنے کال ڈیپازٹ کمیٹی کے پاس جمع کرادیں ، نیلامی کا اعلان شام 4 بجے تک ہر آدھے گھنٹے بعد کیا جاتا رہے گا۔دوسری جانب جائیداد کی نیلامی قبضے کے دعویدار شہری اشرف بھی نیلامی میں پہنچ گئے، اس موقع پر اشرف نے کہا زمین میں خرید چکا ہوں اور قابض ہوں، میں زمین پرکاشت کر رہا ہوں اورمعاملہ سول عدالت میں زیر سماعت ہے۔خیال رہے جائیداد کی نیلامی کا حکم 22 اپریل 2021کو احتساب جج سید اصغر علی نے دیا تھا، نیلامی کی فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ، جائیداد فیروز وٹواں شیخوپورہ میں واقع ہے۔دوسری جانب شیخوپورہ میںسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی 11 ایکڑ 4 مرلے زمین نیلامی کیلئے پیش گئی ہے اور اس سلسلے میں جائیداد کی نیلامی کے لیے عدالتی حکم پڑھ کر سنایا گیا ،جائیداد کی نیلامی کے دوران دو دعویدار سائل سامنے آگئے۔دعویدار مختار حبیب اور نوید ناصر نے دعویٰ کیا کہ وہ زمین کے وراثتی مالک ہیں اور زمین ان کی ہے اس کی نیلامی کیسے کی جاسکتی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے زمین کےدعویداروں کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی زمین کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے لوگوں بلایا گیا تاحال کسی نے بھی بولی میں حصہ نہیں لیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ 11ایکڑ 4 مرلے اراضی کی نیلامی یکمشت ہوگی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار شائع کروایا جا چکا ہے۔ شیڈول ریٹ کے مطابق فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائیگی جبکہ کال ڈپازٹ جمع کروائے بغیر بولی میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں